ٹک ٹاک بنانے کے بہانے دو بھائیوں سے زیادتی

26 Jun, 2021 | 12:36 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: دادو میں ٹک ٹاک بنانے کے بہانے دو بھائیوں سے زیادتی، ملزمان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹنڈو رحیم کے علاقےمیں دو کمسن بھایوں کو ملزمان نے ٹک ٹاک بنانے کے بہانے جابلوں علاقے میں لے جا کر مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا،زیادتی کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔  بچوں کے ورثا کا احتجاج جاری ہے، پولیس نے بچوں کا میڈیکل کروانے کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہےجب کے ایک ملزم کو گرفتار بھی گرفتار کر لیا ہےتاہم مرکزی ملزم فرار ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کے بھائی کی مدعیت میں دو ملزمان کے خلاف مقدمہ کیا گیا ہے،   متاثرہ بچوں کا ہسپتال سے میڈیکل چیک کرالیا گیا ہے۔ درج مقدمہ میں ملزم خالد جمالی اور زاھد لاشاری نامزد  ہیں،جبکہ پولیس نے ایک ملزم کو دھر لیا دوسرا تاحال ہاتھ نہ لگ سکا ، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں