پٹرول اور آٹے کے بحران کا خدشہ ٹل گیا

26 Jun, 2021 | 10:21 AM

Sughra Afzal

مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر توانائی حماد اظہر سے بات چیت کے بعد آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان، ٹیکس ختم کرنے پر فلورملزایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال ختم کردی۔ 

حکومت اور آئل ٹینکرزکنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہونے سے پٹرول اور آٹا کے بحران کا خدشہ ٹل گیا،مذاکرات کے بعد وزیر توانائی حماد اظہر نے آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افہام و تفہیم کے ساتھ تمام معاملات طے پاگئے، ہم پورا سال ملتے رہیں گے، معاملات بگڑے ہیں تو اسکا مطلب ہے دونوں طرف خامیاں تھیں، 

 انہوں نے کہاکہ ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، ایل این جی ٹرمینلز کی مرمت کام 29 سے 5 جولائی تک ہونا ہے ،ابھی ہر چیز معمول پر چل رہی ہے۔

  حماد اظہر نے کہا کہ اس سال تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بہت کم ہے،چند روز قبل تربیلا میں پانی کی سطح بہتر تھی لیکن اب کم ہے،29 جون سے 5جولائی تک گیس کا انتظام رکھیں گے تا کہ لوڈشیڈنگ کم ہو،احتجاج قانون کے دائر ے میں رہ کر ہو نا چاہیے۔

رہنما آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما تاج آفریدی نے بتایاکہ ٹیکس تین فیصد سے کم کر کے دو فیصد کردیا گیا، ٹینکرز کی اب تک گریڈیشن سو فیصد مکمل ہو چکی ہے اور لانگ روٹ کی تمام گاڑیوں کو اپ گریڈ کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں