ڈیفنس (سٹی42) پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 کی فاتح ٹیم ملتان سلطانز کو بدترین ٹیم کہنے والے ٹوئٹر صارف کو کھری کھری سنا دیں۔
ایک صارف نے عاصم اظہر کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ اس مرتبہ پی ایس ایل ایک بدترین ٹیم جیتی ہے، ملتان چمپئن بننے کا حقدار نہیں تھا۔ عاصم اظہر نے صارف کو انتہائی تحمل مزاجی سے کھری کھری سنائیں جس کے بعد صارف نے وہ کمنٹ ہی ڈیلیٹ کردیا۔
گلوکار نے لکھا کہ 'تمیز سے بھائی، اگر کوئی اسے جیتنے کا حقیقی حقدار تھا تو وہ یہ شہر اور یہ ٹیم تھی، پہلے چار میچوں میں شکست کے بعد اس مقام تک پہنچنا آسان نہیں تھا'۔
انہوں نے کہا کہ میں کراچی کا سپورٹر ہوں لیکن اس چھوٹے شہر لیکن بڑے دل والوں کے شہر کی جیت پر بہت خوش ہوں، یہی ٹیم پاکستان کی چمپئن بھی ہے۔