تھیٹر فنکاروں کی حکومت سے اپیل

26 Jun, 2020 | 08:12 PM

Malik Sultan Awan

( زین مدنی حسینی) تھیٹر فنکاروں اور تکنیک کاروں نے میٹروپول سینما میں پریس کانفرنس کی اور چار ماہ سے بند تھیٹر کھولنے کی حکومت سے اپیل کر دی، فنکار کہتے ہیں کہ حکومت نے امداد بھی نہیں دی اب فاقوں کی نوبت آگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میٹروپول سینما میں پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان ، اکبر بٹ ،سیف گورائیہ ،محمد یوسف ،علی جمشید بھٹی، اداکار راشد محمود ،ظفر ارشاد ،سرفراز وکی ،برجو سمیت سو سے زائد جونئیر فنکار تکنیک کاروں کا کہنا تھا کہ چار ماہ سے تھیٹر بند ہیں، حکومت سے گزارش ہے کہ اب انہیں کھول دیا جائے۔ 

تھیٹر فنکار سرفراز وکی نے روتے ہوئے کہا کہ اب بس ہو گئی ہے حکومت بے حس ہو گئی ہے، اسں مسلئے پر اداکار راشد محمود نے کہا کہ فنکار ملکی ثقافت کی پہچان ہیں سب کچھ کھل گیا تھیٹرز بھی ایس او پیز بنا کر کھول دئیے جائیں۔ فنکاروں تکنیک کاروں نے حکومت سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ انہیں امداد بھی دی جاِئے اور تھیٹر کھولنے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں تاکہ وہ اپنے گھر چلا سکیں۔

مزیدخبریں