ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلی پنجاب محکموں کی ناقص کارکردگی پر برہم

وزیر اعلی پنجاب محکموں کی ناقص کارکردگی پر برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے سدباب، مون سون کی پلاننگ اور عوامی خدمت کے دیگر امور کے بارے میں متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر برہم ہو گئے۔
ایوان وزیر اعلی میں منعقدہ اعلی سطح کے خصوصی اجلاس میں وزیر اعلی  عثمان بزدار نے بروقت اقدامات نہ کرنے پر متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ محکموں کو اب کام کر کے دکھانا ہو گا، سست روی بالکل برداشت نہیں ۔سرکاری محکمے عوامی مسائل کے حل کیلئے پیشگی اقدامات کریں ۔عوام کے مسائل کے حل کے لئے درکار اقدامات میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ۔کوتاہی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ اضلاع میں مون سون کی وجہ سے ہونے والے ممکنہ مسائل کے ازالے کے لئے پلاننگ کی جائے اورعوامی نمائندوں کو مون سون اور دیگر امور کے بارے میں مشاورت میں شریک کیا جائے- عثمان بزدارنے کہا کہ سپیشل برانچ صوبہ بھر میں ادویات اور اینٹی سپٹیک محلول کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کرے , ادارے واسا کی تیاریوں کے امور کی بھرپور مانیٹرنگ کر کے رپورٹ پیش کریں - سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے ممکنہ مسائل کا پیشگی ادراک کیا جائے- واسا اور میونسپل کارپوریشنیں ایسی پلاننگ کریں کہ عوام کو قطعاً دشواری نہ ہو .

وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ادویات اور دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخ میں اضافہ قطعاً قابل قبول نہیں - ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے-  گرانفروشوں کے احتساب کیلئے موثر اور فول پروف نظام وضع کیا جائے- وزیر اعلی نے کہا کہ فیصل آباد میں واسا کے امور میں کوتاہی اور ابتری انتہائی افسوسناک ہے - واسا فیصل آ باد 20 روز میں عدالتی احکامات پر خراب سیوریج کو ٹھیک کرے - وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ کورونا کے لئے درکار ادویات کی مقررہ نرخ پر دستیابی یقینی بنائی جائے- وزیر اعلی نے کورونا ادویات کے نام اور نرخ ہر فارمیسی کے باہر آویزاں کرنے کا حکم دیا ہے -

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے کہا کہ صوبہ میں کورونا کے لئے درکار ادویات اور ان کا خام مال وافر مقدار میں موجود ہے - بڑے اضلاع میں 8 اور چھوٹے اضلاع میں 4 فارمیسی پر ادویات کی شب و روز دستیابی یقینی بنائی گئی ہے - خصوصی اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمودالرشید، میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی-

Malik Sultan Awan

Content Writer