ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا سکول جانے کیلئے ہوجائیں تیار

طلبا سکول جانے کیلئے ہوجائیں تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں بچوں کے نئے داخلے کرنے کی اجازت دے دی۔

اجازت ملنے کے بعد پرائمری، ایلمنٹری اور ہائی سکولوں میں آئندہ سیشن کیلئے بچوں کے داخلے کیے جائیں گے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کو پہلے ہی بغیر امتحان اگلی جماعت میں پرموٹ کردیا تھا۔ بچوں کو کتابوں کی تقسیم اور داخلوں کا عمل 15 جولائی تک مکمل کیا جائےگا۔

داخلوں کیلئے کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے۔ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کو نئے داخلوں کیلئے کتابوں کی ڈیمانڈ 16 جولائی تک بھجوانے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ لاہور میں 21 کروڑ روپے کی لاگت سے 100 انصاف سکول بنانے کا منصوبہ ٹھپ ہوگیا۔ انصاف سکولوں کا قیام کرائے کی بلڈنگز لےکر کیا جانا تھا، ڈپٹی ڈی ای اوز کی جانب سے 80 فیصد بلڈنگز کا انتخاب ہونے کے باوجود انہیں تاحال فنکشنل نہ کیا جاسکا۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا بھی بلڈنگز کی منظوری کیلئے وزٹ نہ کرایا جاسکا۔ مذکورہ انصاف سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز نئے تعلیمی سال سے کیا جانا تھا۔ انصاف سکولوں کیلئےکرائےکی بلڈنگز لینے کیلئے لاکھوں روپے ڈپٹی ڈی ای اوز کے اکاونٹ میں منتقل کیے گئے تھے۔

ڈپٹی ڈی ای اوز کی جانب سے 20 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز خرچ کرنے پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکا کہنا ہے کہ سکول کھلتے ہی انصاف سکولوں کا ٹینڈر دوبارہ کیا جائے گا۔ انکا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر انصاف سکول کھولنے میں تاخیر کا سامنا ہے۔