عائشہ خان کی شوہر اور بیٹی کے ساتھ تصویر وائرل

26 Jun, 2020 | 03:52 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک ) شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی پاکستانی اداکارہ عائشہ خان کی اپنے شوہر میجر عقبہ اور بیٹی ماہ نور کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائشہ خان  نے اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں اُن کے ہمراہ اُن کی بیٹی ماہ نور اور شوہر میجر عقبہ بھی موجود ہیں لیکن تصاویر میں اُن کی بیٹی کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے کیونکہ عائشہ خان نے اپنی بیٹی کے چہرے پر مختلف ایموجیز لگائے ہوئے ہیں۔

تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے عائشہ خان نے لکھا کہ 'ہم ماہ نور کے ساتھ تصویر کھینچوانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن ماہ نور تو ایڈجسٹ ہی نہیں ہو پارہی تھی۔

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ چار تصاویر خراب کرنے کے بعد آخر کار ماہ نور پانچویں تصویر میں ایڈجسٹ ہوہی گئی۔

واضح  رہے کہ عائشہ خان نے 2000 میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مہندی، وصل، خدا زمین سے گیا نہیں ہے، پارسا، خدا میرا بھی ہے، من مائل، وہ ایک پل اور دیگر شامل ہیں،شادی سے قبل ہی یکم مارچ 2018 کو عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

یاد رہے کہ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی، اُن کے ہاں گزشتہ سال 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ ماہ نور‘ رکھا۔ 

مزیدخبریں