مناظرہ :اپوزیشن کے چیلنج کے بعد صوبائی وزرا میدان میں آگئے

26 Jun, 2020 | 03:01 PM

Azhar Thiraj

قذافی بٹ ،عمران یونس :وزیر اعظم کو اپوزیشن کے چیلنج کے بعد صوبائی وزرا میدان میں آگئے،وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےخواجہ آصف کو اسامہ بن لادن کےمعاملے پرمناظرے کا چیلنج دے دیا۔


وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نےخواجہ آصف کو لکشمی چوک میں مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ1989 میں بینظیر بھٹو شہید کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانےکےلیے نواز شریف نےاسامہ بن لادن سےدس ملین ڈالرز لیے، نوازشریف نےاس رقم سےایم این ایز کی خریدوفروخت کرنا تھی لیکن میاں نواز شریف نے دس ملین ڈالرز اپنی جیب میں ڈال لیےاسی وجہ سے بینظیر بھٹو کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہو گئی تھی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف وزیرِاعظم عمران خان پر اسامہ بن لادن کے حوالے سے تنقید کرنے سے پہلے نواز شریف کےگریبان میں جھانکیں،سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بلا امتیاز احتساب کے وعدے کو عملی جامعہ پہنایا۔ عمران خان نے بالخصوص کورونا کی صورتحال کا واضح طور پر سامنا کیا۔


سینئروزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے وزیر اعظم عمران خان کے پارلیمنٹ خطاب پر گفتگو کررے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ایوان میں خطاب اصل حقائق کا آئینہ دار ہے۔موجودہ حکومت نے گزشتہ2برسوں میں ملک کو درپیش بڑے چیلنجز کا سامنا کیا۔گزشتہ2برسوں میں شفاف اور واضح پالیسیاں دی گئیں،کوئی کنفیوژن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں اندرونی و بیرونی محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا گیا،حکومت نے تمام صوبوں کو مساوی حقوق دینے اور ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی۔ عمران خان کی شخصیت پر دنیا بھر سے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا:سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بلا امتیاز احتساب کے وعدے کو عملی جامہ پہنایا۔حکومت پر اپوزیشن کی بے جا تنقید پر عوام نے کہیں کان نہیں دھرا۔ عمران خان نے بالخصوص کورونا کی صورتحال کا واضح طور پر سامنا کیا۔ دیگر ممالک کے مقابلے پاکستان کو زیادہ مشکل صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ وزیر اعظم عمران خان کا خطاب حکومتی پالیسی اور آئندہ کا روڈ میپ واضح کرتا ہے۔

مزیدخبریں