ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کورونا کے آگے بے بس، 4لاکھ86 ہزار سے زائد ہلاکتیں

دنیا کورونا کے آگے بے بس، 4لاکھ86 ہزار سے زائد ہلاکتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 95 لاکھ 27 ہزار 766 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 84 ہزار 972 ہو گئیں۔ دنیا بھر میں 38 لاکھ 67 ہزار 378 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 421 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 51 لاکھ 75 ہزار 416 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں 38 لاکھ 67 ہزار 378 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 421 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 51 لاکھ 75 ہزار 416 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔  امریکا تاحال  سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

اب تک 1 لاکھ 24 ہزار 281 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 24 لاکھ 62 ہزار 554 ہو چکی ہے۔  امریکا کے ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 12 لاکھ 97 ہزار 668 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 541 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 40 ہزار 605 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 92 ہزار 474 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 53 ہزار 874 زندگیاں نگل چکا ہے۔  کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 8 ہزار 513 ہوگئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 6 ہزار 881 ہو چکی ہے ۔

 بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے 14 ہزار 907 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Shazia Bashir

Content Writer