سیل علاقوں میں کریانہ، آٹا چکی، فروٹ شاپس، تندور کھلے رہیں گے

26 Jun, 2020 | 12:51 PM

Sughra Afzal

لوئر مال (قیصر کھوکھر، شہزادخان ) کورونا کیسز میں اضافے کے باعث سمارٹ لاک ڈاؤن، گلشن راوی، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن اور ڈی ایچ اے کے تمام فیز سیل کر دیئے گئے۔

  محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اندرون شہرکے تمام علاقے بھی سیل کئے گئے، ان علاقوں میں گراسری، کریانہ، آٹاچکی، فروٹ شاپس، تندور اور پیٹرول پمپس کھلیں رہیں گے، تمام میڈیکل سروسز، فارمیسز اور میڈیکل سٹورز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، ملک شاپس،چکن شاپس اور بیکریز صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلیں گی، سیل کیے جانے والے علاقوں میں گورنمنٹ ملازمین،ججز، وکلاء اور عدالتی عملہ کو سمارٹ لاک ڈاؤن سے استثنیٰ حاصل ہوگا، ہسپتالوں، لیبارٹریوں، کلینکل عملہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ملازمین کو نقل و حرکت کی اجازت ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میت کے نمازجنازہ اور کفن دفن کی اجازت ہوگی، موبائل کمپنیز اور ٹیلی کام محکمے کو بھی کام کرنے کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس سے ہوم ڈلیوری اور ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، طبی سہولیات فراہم کرنیوالی این جی اوزبھی کام کرسکیں گی۔

محکمہ داخلہ نے سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کردی، محکمہ داخلہ نے سی سی پی او اور ڈی سی حکم دیا ہے کہ وہ شہر کے لاک ڈاؤن کیے گئے سات علاقوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرائیں۔

علاوہ  ازیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بروقت نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر تاجروں کی اکثریت صبح والڈ سٹی مارکیٹس پہنچ گئی، تاجرپولیس سے الجھتے رہے، شاہ عالم مارکیٹ، اعظم کلاتھ مارکیٹ، پاکستان کلاتھ مارکیٹ، پاپڑ منڈی اور سوہا بازار بند رہے۔

پولیس نے کراؤن اڈہ اوردہلی گیٹ سے اکبری منڈی کی جانب آنیوالی روڈ کی ایک سائید کو بند کردیا۔ سرکلر روڈ کی ایک سائیڈ بند ہونے سے لوڈنگ اوران لوڈنگ والی گاڑیاں منڈی میں نہ جاسکیں۔

اکبری منڈی کے صدراظہر اقبال اعوان نے کہا کہ اگرمنڈی کے اندر جانے والا راستہ بند کرنا ہے تو منڈی کے کھلنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

مزیدخبریں