اپنی دماغی صحت کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں:عمائمہ ملک

26 Jun, 2020 | 03:03 PM

Shazia Bashir

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ عمائمہ ملک نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی دماغی صحت کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں ورنہ نقصان ہوسکتا ہے۔

عمائمہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپیل کی کہ براہ مہربانی ذہنی صحت کو سنجیدگی سے لیں اور اْن لوگوں کی مدد کریں جنہیں آپ کے ساتھ کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ اگر آپ کے اردگرد کوئی ایسا شخص موجود ہے جو ذہنی دبائو کا شکار ہونے کی وجہ سے اچھا محسوس نہیں کر رہا ہے تو آپ اس کے پاس جائیں، اس سے باتیں کریں اور اسے اس پریشانی سے نکلنے میں مدد کریں۔

انہوں نے لکھا کہ جس طرح کسی بات پر ہمارے دل کو چوٹ لگتی ہے اور ہمارا دل ٹوٹ جاتا ہے بالکل اسی طرح ہمارا دماغ بھی کسی وجہ سے پریشان ہوسکتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ پریشانی ہمارے لیے بہت بڑا نقصان بن سکتی ہے۔

اس ستؤے قبل ایک انٹرویو میں جب عمائمہ ملک سے شادی اور دلہا کی خصوصیات کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اداکارہ یہ سن کر زور سے ہنسی اور پھر ایک ایک کر کے خوبیاں گنوانا شروع کردیں۔انہوں نے بتایا کہ اس کے پاس اچھی سی گاڑی ہونی چاہیے، پیسے والا خوبصورت اور لمبا ہو، اس کی آنکھیں نیلی ہوں اور نیلے رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہو۔ عمائمہ ملک نے کہا مجھے ایسے شخص کی ضرورت ہے جو میرے والد کی طرح ہو، یعنی جیسے والد نے میری رہنمائی اور مدد کی وہ بھی اسی طرح میرے ساتھ کھڑا ہو۔

مزیدخبریں