(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ عمائمہ ملک نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی دماغی صحت کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں ورنہ نقصان ہوسکتا ہے۔
عمائمہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپیل کی کہ براہ مہربانی ذہنی صحت کو سنجیدگی سے لیں اور اْن لوگوں کی مدد کریں جنہیں آپ کے ساتھ کی ضرورت ہے۔
Mental health ! Take it seriously please help people who need it if you see anyone around you who isn’t feeling their best please help them instead of asking them questions .... our mind get hurt also like our hearts
— HUMAIMA MALICK (@HumaimaMalick) June 24, 2020
اداکارہ نے مزید لکھا کہ اگر آپ کے اردگرد کوئی ایسا شخص موجود ہے جو ذہنی دبائو کا شکار ہونے کی وجہ سے اچھا محسوس نہیں کر رہا ہے تو آپ اس کے پاس جائیں، اس سے باتیں کریں اور اسے اس پریشانی سے نکلنے میں مدد کریں۔
انہوں نے لکھا کہ جس طرح کسی بات پر ہمارے دل کو چوٹ لگتی ہے اور ہمارا دل ٹوٹ جاتا ہے بالکل اسی طرح ہمارا دماغ بھی کسی وجہ سے پریشان ہوسکتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ پریشانی ہمارے لیے بہت بڑا نقصان بن سکتی ہے۔
اس ستؤے قبل ایک انٹرویو میں جب عمائمہ ملک سے شادی اور دلہا کی خصوصیات کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اداکارہ یہ سن کر زور سے ہنسی اور پھر ایک ایک کر کے خوبیاں گنوانا شروع کردیں۔انہوں نے بتایا کہ اس کے پاس اچھی سی گاڑی ہونی چاہیے، پیسے والا خوبصورت اور لمبا ہو، اس کی آنکھیں نیلی ہوں اور نیلے رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہو۔ عمائمہ ملک نے کہا مجھے ایسے شخص کی ضرورت ہے جو میرے والد کی طرح ہو، یعنی جیسے والد نے میری رہنمائی اور مدد کی وہ بھی اسی طرح میرے ساتھ کھڑا ہو۔