پاکستانی دلہن کی بھارتی وزیر اعظم سے اپیل

26 Jun, 2020 | 12:22 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: کورونا وائرس دنیا بھر میں قیامت ڈھا رہا ہےاب تک 97 لاکھ مریض سامنے آچکے ہیں،ان میں سے 4لاکھ 91ہزار سے زائد لقمہ اجل بن چکے ہیں ،ان میں سے صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد 52لاکھ کے قریب ہے۔   کورونا وائرس کی شدت کو روکنے کیلئے دنیا بھر میں لاک ڈائون کیا گیا،اس لاک ڈائون کے دوران عبادت گاہوں، مقدس مقامات،کھیلوں کے میدان،کاروباری مراکز،  فضائی آپریشن،پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کیا گیا۔لاک ڈائون اور سماجی فاصلوں کی وجہ سے متعدد شادیاں منسوخ ہوچکی ہیں،ہزاروں دلہے اپنی دلہنوں کو گھر لانے میں بے چین ہیں۔

وبائی بیماری کورونا وائرس کے دوران جہاں لوگ شادی منسوخ یا گھروں میں سادگی سے شادی کر رہے ہیں وہیں اس وبا نے سرحد پار رہنے والے رشتہ داروں کے لیے مشکلات کھڑی کر رکھیں ہیں، ایسا ہی ایک وا قعہ پاکستان اور بھارت میں رہنے والے ایک جوڑے کے ساتھ پیش آیا ہے۔

پاکستان کی رہائشی شمائلہ اور بھات کے شہر جلندھر کا رہائشی کمال کلیان کی 2018ءمیں ویڈیو کال کے ذریعے منگنی ہوئی تھی جس کے بعد ان کی شادی سال 2020 کے اوائل میں طے ہونا پائی تھی مگر لاک ڈاﺅن کے نتیجے میں شادی تا حال تاخیر کا شکار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہری کمال کلیان کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی گئی ہے کہ اس کی پاکستانی دلہن شمائلہ اور اس کے خاندان کو ویزا جاری کیا جائے تاکہ وہ بھارت پہنچ سکیں اور ان کی شادی انجام پائے۔پاکستانی لڑکی شمائلہ نے بھی بھارتی وزیر اعظم سے ویزہ جاری کرنے کی اپیل کی ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق شمائلہ نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد سے جلد کمال کلیان سے شادی کرنا چاہتی ہیں، بس بھارتی حکومت کی جانب سے ویزہ جارے کیے جانے کا انتظار ہے۔

شمائلہ کا کہنا ہے کہ کلیان نے بھارت میں اس کے اور اس کے سارے خاندان والوں کے ویزے کے لیے کاغذات تیار کر رکھے تھے مگر کورونا وائرس کے سبب دونوں ملکوں میں لاک ڈاو?ن شروع ہو گیا، شمائلہ کا کہنا ہے کہ میں دونوں ملکوں کی حکومتوں سے ویزہ جاری کیے جانے کی اپیل کرتی ہوں تا کہ ہم جلد شادی کر سکیں۔

مزیدخبریں