ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنید خان قومی ٹیم میں شامل نہ ہونے پر دلبرداشتہ

جنید خان قومی ٹیم میں شامل نہ ہونے پر دلبرداشتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 نشتر پارک (شہباز علی) ٹیسٹ کرکٹرجنید خان نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم میں شامل نہ ہونے پرمایوسی ہوئی، نئے قوانین کیساتھ کرکٹ کھیلنا مشکل ہوگا، اپنی اکیڈمی میں ایس او پیز کیساتھ ٹریننگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

 

ٹیسٹ فاسٹ بائولر جنید خان نے کہا ہے کہ انہیں سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے پردکھ نہیں ہوا تھا، لیکن اس بات کا دکھ ہے کہ دورہ انگلینڈ کیلئے29 کھلاڑیوں میں ان کا نام شامل نہیں، اگرانگلینڈ میں پرفارمنس کی بنیاد پر سلیکشن کی گئی ہے تو میرا ریکارڈ سب سے اچھا ہے، ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلی ہے۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کیساتھ کرکٹ کھیلنا مشکل ہوگا، نئے قوانین سے ریورس سوئنگ کرنے والے فاسٹ باؤلرز کو مشکلات پیش آئیں گی، بال پر تھوک نہیں لگے گا اور شائن نہیں ہوگا توہرباؤلر مشکل کا شکار ہوگا۔

  جنید خان کا کہنا تھا کہ اپنی ایک چھوٹی سی اکیڈمی میں ایس اوپیز کے مطابق ٹریننگ کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ مسلسل موقع نہ ملنے کے بعد جب موقع ملتا ہے تو کھلاڑی پر دبائو ہوتا ہے اور پریشر کی وجہ سے کرکٹر اپنی نیچرل گیم نہیں کھیل پاتا۔

دوسری جانب  قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، قومی کھلاڑیوں کی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی، مقامی ہوٹل کے تیسرے فلور پر بائیوسیکیور ماحول میں میڈیکل ٹیم نے 18کھلاڑیوں اور 11ٹیم آفیشلز کے سیمپل لئے، میڈیکل ٹیم نے 20،20منٹ کے وقفے سے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے سیمپل لئے۔

پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ میں کرونا نیگٹیو قرار پانے والے کھلاڑیوں عابد علی، اسد شفیق، اظہرعلی، بابراعظم، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ کے سیمپل لئے گئے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer