سٹی 42:کھیل کھیل میں ہی نو جوان لاکھوں میں کھیلنے لگے،دکان،بھٹو ں سے نکل سٹار بن گئے۔جہاں ٹک ٹاک نامی ایپلی کیشن نے شوبز ستاروں،سیاستدانوں کی اجارہ داری ختم کی ہے تو کچھ ٹک ٹاکر لاکھوں روپے بھی کما رہے ہیں، اریکا حق، مجتبیٰ لاکھانی، ایمن زمان، شیری بٹ اور مشعل بٹ نامی یہ پاکستان کے ٹاپ ٹک ٹاکر نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے اور ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی آمدنی کے متعلق بتایا۔جہاں یہ ٹک ٹاکر شہرت کے حامل ہیں اور پیسے کمارہے ہیں تو دوسری جانب خودکشی اور خطرناک سٹنٹ کرنے کی وجہ سے ہولناک واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔
اب خبر آئی ہے کہ معروف خاتون ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔ 16سالہ سیا کاکڑ نےگزشتہ روز نئی دہلی میں دھمکیاں ملنے کے بعد خودکشی کی ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق سیا کاکڑ کے ٹک ٹاک پر دس لاکھ سے زائد فالوورز تھے جنہیں وہ اپنے رقص اور روزمرہ مصروفیت کی ویڈیوز سے محظوظ کرتی تھی،وہ گزشتہ روز اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔
اپنی آخری ویڈیومیں انہیں ایک بلندو بالا عمارت کی چھت پر مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک سٹار کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں مل رہی تھیں جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے آغاز پر وہ ان دھمکیوں کے مقاصد نہیں بتاسکتے۔
سیا کاکڑ کے منیجر ارجن سارین کا کہنا ہے کہ ان کی خودکشی کے روز سیا کاکڑ سے بات ہوئی ہے وہ ہر طرح سے ٹھیک ٹھاک لگ رہی تھیں۔یہ کوئی انتہائی ذاتی وجہ ہوسکتی ہے، جاں تک کام کا تعلق ہے وہ بالکل ٹھیک طریقے سے کر رہی تھیں۔ ہلاکت سے ایک رات قبل بھی ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں ان سے ملاقات ہوئی تو وہ بالکل ٹھیک ٹھاک تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی متعدد سٹارز کے ساتھ کام کرچکی ہے تاہم سیا میں بے حد صلاحیتیں تھیں۔
ٹک ٹاک پر دس لاکھ فالوورز رکھنے والی سیا کے انسٹاگرام پر بھی ایک لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔
یاد رہے چند روز قبل بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت اور اس کی سابقہ مینیجر نے خود کشی کرلی تھی ۔