7بڑے علاقے سیل ہونے سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم

26 Jun, 2020 | 10:37 AM

Shazia Bashir

 گلشن راوی (عثمان الیاس) لاہو ر کے 7 بڑے علاقے سیل ہونے سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ شہری خوار ہوتے رہے، گارڈن ٹاؤن، ڈیفنس، گلبرگ، گلشن راوی، والڈ سٹی کے باہر لگائے ناکوں کے باعث شہر کا ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہو ر کے 7 بڑے علاقے سیل ہونے سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ شہری خوار ہوتے رہے، گارڈن ٹاؤن، ڈیفنس، گلبرگ، گلشن راوی، والڈ سٹی کے باہر لگائے ناکوں کے باعث شہر کا ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا،   جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ ڈیفنس موڑ پر بھی ٹریفک کی لگی لمبی قطاروں میں شہری گھنٹوں پھنسے رہے۔

شہریوں نے کہا ہے حکومت کی ناقص حکمت عملی سمجھ سے باہر ہے جس کا خمیازہ عوام کوبھگتنا پڑ رہاہے، کرونا کو کنٹرول کرنے لئے حکومتی اقدامات سے صرف  لوگوں  کو نقصان پہنچ رہا اور اب اپنے گھروں کو جانے کیلئے خوار ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب  گلشن راوی کی تمام مارکیٹس، دکانیں کھلی جبکہ ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی، رہائشیوں کی غیر ضروری نقل و حرکت روکنے کے لیے بھی کوئی اقدامات نہ کیے گئے، محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گلشن راوی کو مکمل سیل کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔  رپورٹ کے مطابق گلشن راوی میں کرونا مریضوں کی تعداد 212 ہے جس پر 7 ہزار 842 گھروں پر مشتمل علاقے کو سیل کیا جانا تھا مگر نہ کیا جا سکا، گلشن راوی میں 19 ہزار 605 فیملیز آباد ہیں جہاں آبادی 72 ہزار 315 ہے۔

اس کے علاوہ شہر میں کھولے جانے والے تجارتی مراکز کو بند کروایا جبکہ جیف ہائٹس سمیت اوریگا سینٹر کی پانچ سو سے زائد دکانوں کو سیل بھی کر دیا، ذیشان رانجھا کا کہنا تھا تھا کہ لاکج ڈاؤن پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔ کورنا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مین بلیوارڈ گلبرگ کے تجارتی مراکز اتوار تک بند رہیں گے۔

حفیظ سنٹر آنے والے تاجروں اور خریداروں نے کہا ہے کہ حکومت ایسے اقدامات کرے کہ جس سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر نہ ہوں اور کورونا وائرس سے بھی بچا جا سکے۔

مزیدخبریں