پنجاب بجٹ: واٹر سپلائی اور شاہی قلعے کو خوبصورت بنانے کیلئے دو سکیمیں منظور

26 Jun, 2019 | 07:56 PM

Shazia Bashir

سٹی42: محکمہ بلدیات نے واٹر سپلائی اور شاہی قلعے کو خوبصورت بنانے کے منصوبہ کے لیے دو الگ الگ سکیمیں بجٹ میں منظور کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے شاہی قلعہ کے ملحقہ علاقوں کو خوبصورت کرنے، وہاں کی سڑکوں کی بحالی، سیوریج نظام کی بہتری، واٹر سپلائی کی سکیموں کو ٹھیک کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بجٹ میں ایک ترقیاتی سکیم منظور کی گئی ہے جس پر 5 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔
دوسری پنجاب محکمہ بلدیات نے رورل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن ترقیاتی سکیم منظور کی ہے، جس پر کل 250ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ یہ سکیم پنجاب بھر میں واٹر سپلائی کے نظام کو بہتربنانے پر خرچ کی جائے گی، ڈرینج کی بحالی اور صفائی ستھرائی اور سینی ٹیشن کے نظام کو بھی بہتر بنایاجائے گاجبکہ پینے کےصاف پانی کی سکیمیں بھی شروع کی جائیں گی۔
اس سکیم میں گلی محلوں میں نالیاں اور سیوریج سسٹم بھی بنایاجائے گا۔ محکمہ بلدیات نے ان دونوں سکیموں پر کام شروع کر دیا ہے۔

مزیدخبریں