ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

26 Jun, 2019 | 02:11 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) ڈالر کی پرواز کو قابو کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، انٹربینک میں ڈالر ساڑھے 3 روپے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 161 روپے  پر پہنچ گیا۔

 ڈالر نے راکٹ کی رفتار پکڑلی، کرنسی مارکیٹ میں بھونچال آگیا ، حکومت کی جانب سے ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے اور روپے کی قدر کو بہتر کرنے کے دعوے صرف دعوے ہی رہ گئے، کاروباری دن کے آغاز پر ہی ڈالر کی اونچی اڑان دیکھنے میں آئی، چند گھنٹوں میں ڈالر ساڑھے تین روپے مہنگا ہوگیاجس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت161 روپے تک پہنچ گئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت تین روپے 50 پیسے بڑھنے کے بعد اوپن مارکیٹ سے ڈالر  ہی غائب ہوگیا۔

مزیدخبریں