لاہور کی معروف یونیورسٹی اور تفریحی پارک کی بجلی کٹ گئی

26 Jun, 2019 | 12:30 PM

Sughra Afzal

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو نے لاکھوں روپے کے بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جی سی یونیورسٹی، شالامار باغ اور دربار مادھولال حسین کی بجلی کاٹ دی۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے جون میں ریکوری مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت سرکاری محکموں اور اداروں کے کنکشن منقطع کیے جا رہے ہیں، گورنمنٹ کالج یونیوسٹی کے ذمہ ایک کروڑ 30 لاکھ کابل واجب الاد تھا، عدم ادائیگی پربجلی منقطع کردی گئی۔

باغبانپورہ سب ڈویژن کے ایس ڈی او تیمور عالم نے شالامار باغ کا 31 لاکھ روپے کا بل واجب الادا ہونے کی وجہ سے کنکشن منقطع کر دیا گیا، محکمہ آثار قدیمہ کو نوٹسز کے باوجود بل ادا نہیں کیے گئے تھے، جس کی وجہ سے کنکشن منقطع کیا گیا، اسی طرح لیسکو نے دربار مادھو لال حسین کا کنکشن بھی منقطع کر دیا، محکمہ اوقاف پنجاب کے ذمہ11 لاکھ روپے کا بل واجب الادہے۔

مزیدخبریں