ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اچھرہ میں دھماکہ، 12 افراد زخمی

اچھرہ میں دھماکہ، 12 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) اچھرہ میں فیروزپور روڈ پر واقع بیکری میں سلنڈر دھماکے سے  ایک شخص جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیروزپور روڈ پر واقع معروف بیکری میں گیس لیکج سے سلنڈر دھماکہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے، ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے بیرئیر لگا کر روڈ بلاک کر دی، زخمیوں میں سے4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثہ گیس لیک ہونے کے باعث پیش آیا، دھماکے کی وجہ سے قریبی دکانیں بھی متاثر ہوئیں،زخمی ہونیوالوں میں سکیورٹی گارڈ اور بیکری کا عملہ شامل ہے، زخمیوں میں 65 سالہ غلام قادر،60 سالہ سجال، 24 سالہ فرزند، 22 سالہ حمزہ، 35 سالہ ساجد علی، 35 سالہ مطلوب، فرحان شکور، 19 سالہ عثمان، 16 سالہ ایان صادق، 25 سالہ عاقب اور دیگرشامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer