عرفان قریشی:دورہ زمبابوے پر پاکستان سمیت آسٹریلیئن کرکٹ بورڈ کوخدشات لاحق ہو گئے، پی سی بی نے سفارتخانہ سے تفصیلات طلب کرلیں۔کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم شیڈول کے مطابق سفر کریگی۔
زمبابوے میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرپاکستان کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی صورتحال کی تفصیلات طلب کرلیں، زرائع کےمطابق زمبابوے کے صدر کی ریلی میں بم دھماکہ کے بعد خدشات کا اظہار کیا گیا، تاہم کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم شیڈول کے مطابق سفر کریگی۔سکیورٹی صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔ ہرارے میں پاکستانی سفارتخانہ سے حالات کا جائزہ لیا جائیگا۔ پاکستان، آسٹریلیا، زمبابوے نے یکم جولائی سے سہ ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہے۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کادورہ زمبابوے، جمعرات کو ٹیم کےختمی کھلاڑیوں کا اعلان متوقع
آسٹریلوی بورڈ نے بھی سکیورٹی رپورٹ طلب کرلی۔ ذرائع کےمطابق آسٹریلین بورڈ نے دورہ زمبابوے کو پلان کا حصہ برقرار رکھاہوا ہے۔ تاہم سکیورٹی حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔