علی رامے:سرکاری افسران و ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاونس میں اضافہ کردیا گیا، وفاق نے ترمیم شدہ ہاؤس رینٹ الاونس کا نوٹفیکیشن جاری کردیا، گریڈ اکیس کے آفیسر کو انچاس ہزار تین سو اسی اور گریڈ بائیس کے آفیسر کو اکسٹھ ہزار نو سو پینسٹھ روپے ملیں گے۔
نوٹفیکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے دو کے ملازم کو چار ہزار پانچ سو ستتر ،گریڈ تین سے چھ کے ملازمین کے لیے چھ ہزار سات سو چھ روپے، گریڈ سات سے دس کے ملازم کو دس ہزار ایک سو چھیانوے روپے، گریڈ گیارہ سے تیرہ کے ملازم کو چودہ ہزار نو سو چار روپے، گریڈ چودہ سے سولہ کے ملازمین کو اٹھارہ ہزار آٹھ سو تینتالیس روپے، گریڈ سترہ سے اٹھارہ کے افسران کو چوبیس ہزار نو سو انتیس روپے، گریڈ انیس کے آفیسر کو پینتیس، گریڈ بیس کے آفیسر کو اکتالیس ہزار روپے ملیں گے۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:’’اگر انتخابات شفاف نہ ہوئے تو پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان ہوگا‘‘
دوسری جانب گریڈ اکیس کے آفیسر کو انچاس ہزار تین سو اسی اور گریڈ بائیس کے آفیسر کو اکسٹھ ہزار نو سو پینسٹھ روپے ملیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نوٹفیکیشن کے مطابق لاہور سے اسلام آباد منتقل ہونے والے افسران مستفید ہوں گے۔