محکمہ سکول ایجوکیشن، الیکشن ٹریننگ فیز ٹو کا عمل 15 جولائی تک جاری

26 Jun, 2018 | 07:47 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عثمان علیم: الیکشن تیاریاں زور و شور سے جاری، محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کے پریزائڈنگ آفیسرز اور اسسٹنٹس کی ٹریننگ میں شرکت سو فیصد یقینی بنانے کے لیے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ ٹریننگ کا دوسر امرحلہ 15 جولائی تک جاری رہے گا۔

انتخابی معرکہ 2018ء کے حوالے سے تیاریاں عروج پر ہیں، محکمہ سکول ایجوکیشن نے بھی صوبے بھر میں منتخب پریزائڈنگ آفیسر اور سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کی الیکشن ٹریننگ کیلئے سی ای اوز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ مراسلے کے مطابق منتخب کیے جانے والے پریزائڈنگ آفیسر اور اسسٹنٹس پریزائڈنگ آفیسرز کی ٹریننگ میں حاضری کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی پر شہری ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

تربیتی سیشن کے دوران کسی قسم کی غیر حاضری نہ ہونے دی جائے۔ محکمہ سکول ایجوکینش کی جانب سے جاری مراسلے کے تحت پنجاب بھر میں الیکشن ٹریننگ فیز ٹو کا عمل 15 جولائی تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں