لیڈی ہیلتھ ورکرز کے بقایا جات جاری کرنے کا حتمی نوٹیفکیشن جاری

26 Jun, 2018 | 06:03 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی رامے:لاہور اور صوبہ بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے بقایا جات کا معاملہ، سپریم کورٹ کے احکامات پر محکمہ خزانہ پنجاب کو ہوش آہی گیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے بقایا جات جاری کرنے کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر محکمہ خزانہ پنجاب نے لاہور اور پنجاب بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے بقایا جات جاری کرنے کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ آفیسر پنجاب کو تین ارب ایک کروڑ پینتیس لاکھ روپے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جبکہ پنجاب کی نگران کابینہ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لیے اضافی گرانٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

اس خبر کوضرور پڑھیں:ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی آڑ میں خزانےکو کروڑوں روپے کا نقصان
دستاویزات کے مطابق لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکر کو گیارہ کروڑ انتیس لاکھ روپے جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ لیڈی ہیلتھ ورکز نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں کام کررہی ہیں۔

مزیدخبریں