محکمہ موسمیات نے بارش کے منتظر لاہوریوں کو بری خبر سنا دی

26 Jun, 2018 | 03:41 PM

(سیرت نقوی ) لاہور میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری، محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں۔

خبر پڑھیں۔۔۔الیکشن سے قبل نون لیگ کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا 

تفصیلات کے مطاب گزشتہ کچھ روز سے لاہور میں قیامت خیز گرمی پڑ رہی ہے لاہوریئے ابر رحمت کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں، محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 اور کم سے کم 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوائیں 1کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں سے عوام کے مسائل بڑھ گئے

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آج باغوں کے شہر لاہور کا موسم خوشگوار رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔

مزیدخبریں