سپریم کورٹ کے احکامات پرمحکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر متحرک ہوگیا

26 Jun, 2018 | 03:03 PM

Read more!

(سٹی 42) سپریم کورٹ کے احکامات پرمحکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر متحرک ہوگیا، میڈیکل کالجز اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں دستیاب سہولتوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں سے عوام کے مسائل بڑھ گئے

تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائز ڈہیلتھ کیئر نے میڈیکل کالجز اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں دستیاب سہولتوں کی تفصیلات طلب کرلیں اس حوالے سے سربراہوں کومراسلہ ارسال کردیا، مراسلے کے مطابق میڈیکل کالجز میں طلبا بالخصوص طالبات کیلئے ہاسٹل میں کتنی گنجائش اور طالبات کو فراہم کردہ سہولیات بارے پوچھا گیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔ناراض رہنماؤں کو منانے کا ٹاسک، عمران خان نے اپنے سر لے لیا

چیف جسٹس آف پاکستان نے جناح ہسپتال کے دورے پر لیڈی ہاسٹل کی ناگفتہ بہ حالت کا نوٹس لیا تھا، تمام میڈیکل کالجز اور ٹیچنگ ہسپتالوں کو فوری ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ میو، گنگارام، سروسز، جنرل، چلڈرن، پی آئی سی، شیخ زاید اور جناح کا ڈیٹا مانگا گیا۔

مزیدخبریں