سر منڈواتے ہی اولے پڑ گئے، بی اے ناصر قانون کے شکنجے میں آگئے

26 Jun, 2018 | 01:05 PM

(ملک اشرف) سر منڈواتے ہی اولےپڑ گئے۔ بی اے ناصر کو سی سی پی او تعینات ہوتے ہی لاہور ہائیکورٹ کا پروانہ مل گیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔کالے ہرن کے شکار پر پابندی کیلئے کمیشن تشکیل

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کیخلاف پولیس ہیڈ کانسٹیبل ندیم ارشاد کی جانب سے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عائشہ اے ملک نے سماعت کی۔ درخواستگزار ہیڈ کانسٹیبل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس کے خلاف بلا جواز انکوائری کی گئی، انکوائری ختم کرانے کیلئے افسران کو درخواست دی اور شنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے سی سی پی او کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا، مگر ابھی تک سی سی پی او نے فیصلہ نہیں کیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔نگران حکومت آج 333 ارب کا بجٹ منظور کرے گی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سی سی پی او نے عدالتی حکم  کی تعمیل نہیں کی جس پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔خواتین ہماری جماعت کا ہر اول دستہ ہیں: حمزہ شہباز شریف

عدالت نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد نئے سی پی او کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں