کالے ہرن کے شکار پر پابندی کیلئے کمیشن تشکیل

26 Jun, 2018 | 12:19 PM

Read more!

(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی کیلئے کمیشن تشکیل دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی نے ذکا ایڈووکیٹ کی جانب سے کالے ہرن کے شکار پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی کیلئے ڈاکٹر پرویز حسن کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیدیا۔ جو کالےہرن کے تحفظ کے لئے سفارشات تیار کرے گا۔

مزیدخبریں