نگران حکومت آج 333 ارب کا بجٹ منظور کرے گی

26 Jun, 2018 | 12:05 PM

(علی رامے) نگران حکومت آج 4 ماہ کےترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کا بجٹ منظور کرے گی، چارماہ کیلئےترقیاتی بجٹ کا حجم 100ارب روپے سے زائد رکھا گیا ہے۔ مختص بجٹ صرف19-2018 کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوگا۔

خبر پڑھیں۔۔۔سر منڈواتے ہی اولے پڑ گئے، بی اے ناصر قانون کے شکنجے میں آگئے

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے 4ماہ کےترقیاتی اورغیر ترقیاتی اخرجات کا تخمینہ لگا لیا گیا ہے جس میں ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور پنجاب بھر میں صرف چارماہ کے اخراجات منظور کیے جائیں گے جس میں نگران حکومت مجموعی طورپر333.3 ارب روپے کا بجٹ منظور کرے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ صرف جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر خرچ کیا جائےگا، جبکہ غیرترقیاتی بجٹ کا حجم 233ارب روپے سے زائد ہوگا جو لاہور اور پنجاب میں انتظامی اخراجات، تنخواہیں اور یوٹیلٹی بل سمیت پنشن کے اخراجات پر خرچ ہوں گے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔ناراض رہنماؤں کو منانے کا ٹاسک، عمران خان نے اپنے سر لے لیا

پنجاب میں یہ اخراجات یکم جولائی سے اکتوبر تک ہونگے۔ اس سلسلہ میں کل کیبنٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ نگران حکومت کیبنٹ کمیٹی اجلاس میں مذکورہ اخراجات پر مبنی بجٹ منظور کرے گی۔

مزیدخبریں