خواتین ہماری جماعت کا ہر اول دستہ ہیں: حمزہ شہباز شریف

26 Jun, 2018 | 11:11 AM

Read more!

(عمر اسلم) مسلم لیگ(ن )کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف سے لیگی رہنما شازیہ میر کی ملاقات،حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ خواتین ہماری جماعت کا ہر اول دستہ ہیں، پارٹی اور قوم کے لیے ان کے فعال کردار کے معترف ہیں۔

 خبر پڑھیں۔۔۔۔نیب ناجائز جائیدادیں بنانے والوں کو لٹکا دے: ڈاکٹر طاہرالقادری

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ملاقات کرتے ہوئے سینئر رہنما حمزہ شہباز نے شازیہ میر کو گوجرانوالہ میں خواتین کو متحرک کرنے اور تمام حلقوں میں کامیاب انتخابی مہم کا ٹاسک سونپ دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔ لاہور میں قتل کی دو لرزہ خیز وارداتیں

اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خواتین کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ خواتین ہماری جماعت کا ہر اول دستہ ہیں۔ ملکی تعمیر و ترقی میں ان کے فعال کردار کے معترف ہیں اور اس میں بتدریج اضافے کے لیے ہر سطح پر بھرپور اقدامات عمل میں لا رہے ہیں۔

مزیدخبریں