نیب ناجائز جائیدادیں بنانے والوں کو لٹکا دے: ڈاکٹر طاہرالقادری

26 Jun, 2018 | 10:44 AM

(ناصر علی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری دو ماہ کے دورہ پر یورپ روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ طے شدہ کانفرنسز اور سیمینارز میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ترکش ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے ڈنمارک، ہولینڈ اور برطانیہ روانہ ہو ئے۔ جہاں وہ طے شدہ کانفرنسز اور سیمینارز میں شرکت کریں گے۔ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کررہے۔ الیکشن کے نتائج آنے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے کارکن اپنی جماعتوں کو گالیاں دیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ وہ نظریے پریقین رکھتے ہیں، الیکشن کا ایسا ماحول ان کے نظریے کو ذبح کرنے والی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کو ملتوی کرنا ضروری تھا لیکن وہ اس جرم کا حصہ نہیں بننا چاہتے، نیب ان لوگوں کو لٹکا دے جنہوں نے ناجائز جائیدادیں بنا رکھی ہیں۔

مزیدخبریں