ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس اولمپکس کا آغاز، فرانس ریلوے پر بدترین تخریب کاری حملے، ٹرین سروس رک گئی

Paris Olympics opening, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پیرس میں اولمپکس 2024  کا آغاز ہو گیا۔ اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب بارش اور ممکنہ تخریب کاری کے حملوں کے خطرات کے بعد جمعہ کو سخت سکیورٹی کے درمیان جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوئی۔ اس تقریب سے کچھ پہلے   فرانس کی تیز رفتار ٹرین لائنوں کو  "بد نیتی پر مبنی" کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس میں جمعہ کو ہونے والی کیبلز کو لگنے والی آگ بھی شامل ہے۔ 

فرانس کے سکیورٹی ادارے اس کارروائی کو  پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل سفر میں خلل ڈالنے کے لیے "فرانس پر حملہ" اور "مربوط تخریب کاری" قرار دے رہے ہیں۔

فرانسیسی ریاستی ریلوے کمپنی SNCF نے X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کیبلز کو آگ لگائے جانے کے بعد "بڑی تعداد میں ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا یا منسوخ کر دیا گیا،" کمپنی نے مزید بتایا کہ " جمعہ کی سہ پہر تک اس کی خدمات جزوی طور پر دوبارہ شروع ہو چکی تھیں حالانکہ بڑے پیمانے پر خلل جاری تھا۔

کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، لیکن ان کے پھیلاؤ  اور درستگی کو دیکھتے ہوئے، یہ واضح ہے کہ وہ توڑ پھوڑ کی بے ترتیب کارروائیوں سے کچھ  زیادہ ہیں۔

بائیؓں بازو والوں کا حملہ؟

فرانسیسی انٹیلی جنس سروسز  سے منسلک ایک ذریعہ نے کہا کہ "یہ طریقے ماضی میں انتہائی بائیں بازو کے لوگ استعمال کرتے رہے ہیں" لیکن "آج کے اقدامات کو ان سے جوڑنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔"

فرانس بھر کی ریلوے لائنیں حملوں کی زد میں آئیں

فرانس کے ٹرین آپریٹر نے بتایا ہے کہا کہ بحر اوقیانوس، شمالی اور مشرقی ہائی سپیڈ لائنیں سبوتاژ سے متاثر ہوئیں، جس سے کمپنی  کی متعدد تنصیبات کو نقصان پہنچا، انہوں نے مزید کہا کہ ایس این سی ایف کے کارکنوں نے مشرق میں ایک کارروائی کو "ناکام" کر دیا گیا۔ 

فرانس میں بحر اوقیانوس ریلوے لائن پیرس سے فرانس کے مغرب اور جنوب مغرب میں خدمات انجام دیتی ہے، شمالی لائن مسافروں کو فرانسیسی دارالحکومت سے للی تک اور مشرقی لائن پیرس سے سٹراسبرگ تک سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

ایس این سی ایف کے سی ای او جین پیئر فارانڈو نے جمعہ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ کیبلز - جو ٹرین ڈرائیوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موجود ہیں -ان  کو آگ لگا کر الگ کر دیا گیا تھا لیکن حکام کو "یہ نہیں معلوم کہ اس کے پیچھے کون ہے۔"

CGT ریل یونین کے ایک رہنما، ایکسل پرسن کے مطابق، لیکن ممکنہ طور پر یہ کوئی ایسا شخص تھا جس کے پاس بہت ہی "صحیح معلومات" تھیں جو حملے کے  لئے استعمال کی گئیں۔

شبہ کیا جا رہا ہے کہ اس حملہ میں ریلوے کا کوئی کارکن بھی ملوث ہو سکتا ہے اور یہ  "صنعتی جاسوسی"  سے حاصل کی گئی معلومات کے زریعہ کیا گیا حملہ بھی ہو سکتا ہے۔

تخریب کاری کے چار مقدمات بن گئے

پیرس کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے حملے کی تحقیقات شروع کی ہیں اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے اور منظم جرائم میں حصہ لینے سے متعلق چار الگ الگ الزامات کی تفصیل دی ہے۔ درج کردہ جرائم میں سے کچھ کی سزا 20 سال تک قید اور €300,000 ($325,000) جرمانہ ہے۔ سبکدوش ہونے والے فرانسیسی وزیر اعظم گیبریل اٹل نے جمعے کی سہ پہر کو کہا کہ انہیں ابھی تک کسی گرفتاری کے بارے میں علم نہیں ہے۔

جمعہ کی دوپہر تک مشرقی نیٹ ورک بحال

ہنگامی مرمت کے بعد، مشرقی نیٹ ورک پر زیادہ تر ٹرینیں جمعہ کی دوپہر تک تقریباً ایک گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ چل رہی تھیں لیکن صرف ایک تہائی ٹرینیں بحر اوقیانوس کی طرف چل رہی تھیں، علاقائی SNCF ڈائریکٹر فرینک ڈوبورڈیو نے ایک نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ رکاوٹیں  آج تقریباً 250,000 مسافروں پر اثر انداز ہو سکتی ہیں،  پورے ہفتے کے آخر تک اس تخریب کاری سے 800,000 مسافر متاثر ہوں گے، کیونکہ کچھ کام مکمل ہونے مین دو دن لگیں گے۔


فرانسیسی ریلوے پر حملوں کے باوجود پیرس میں اولمپکس کی افتتاحی تقریب جاری

پیرس مین اولمپکس کی آج جمعہ کے روز ہونے والی تقریبات میں تخریب کاری حملوں کے بعد کوئی خلل نہیں آنے دیا گیا حالانکہ ان تقریبات مین عوام کی شرکت کے منصوبوں مین ٹرین سروسز کے تعطل کی وجہ سے کافی خلل پڑا۔ 

'ہمیں ایسے دن کی ضرورت نہیں تھی'

پیرس کے گیر ڈو نورڈ ٹرین اسٹیشن کے باہر مسافر سیڑھیوں پر اپنا سامان لے کر بیٹھ گئے کیونکہ رکاوٹ نے ان کے سفری منصوبوں کو برباد کر دیا تھا۔ ٹرین سٹیشن پر پھنسے ہوئے مسافروں میں  لا روچیل سے تعلق رکھنے والی 80 سالہ فرانکوئس بھی شامل تھیں جو  پیرس میں طبی علاج کے بعد گھر اور اپنی نرس کے پاس واپس جانے کی کوشش کر رہی تھیں۔

انہوں نےمیڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ وہ ٹرین پکڑنے کی مایوس کن امید میں مزید پانچ گھنٹے انتظار کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔انہوں نے بے ساختہ کہا،  "ہمیں ایسے دن کی ضرورت نہیں تھی!"  

 گارے مونٹ پارناسی میں پھنسے ہوئے ایک جوڑے نے  جمعہ کو فون پر اپنے دوستوں کی شادی کی تقریب دیکھی کیونکہ وہ خود اس تقریب میں پہنچ نہیں پائے۔  الیگزینڈر اور کیملی سول تقریب کے لیے مغربی شہر پوئٹیرز پہنچنے کی امید کر رہے تھے، لیکن وہ شادی کی تقریب  ویڈیو کال پر دیکھنے پر مجبور ہو گئے کیونکہ وہ کار کرائے پر لینے سے قاصر تھے۔ 

" 24 سالہ پروفیسر مارگریٹ شمال مغربی فرانس کے شہر برٹنی میں گھر جانے کی کوشش مین پھنسی ہوئی یہ بتا رہی تھیں کہ "مجھے نہیں معلوم کہ کہاں جانا ہے۔ میں یہاں صرف ٹرینیں تبدیل کرنے آئی تھی، اور پھنس گئی ہوں۔   ۔ "میں دوستوں کو فون کرنے کی کوشش کر رہی ہوں کہ میں آج رات کہاں سو سکتی ہوں۔ ہمیں یہاں بلاک کر دیا گیا ہے۔"

اولمپک کھلاڑیوں کو لے جانے والی دو ٹرینیں بھی متاثر ہوئیں۔ ڈوبورڈیو  کمپنی نے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ "چاروں اولمپک ٹرینوں میں سے صرف دو ہی چل سکیں، ایک منسوخ کر دی گئی اور تیسری تیار ہو رہی ہے۔"

ڈوبور ڈیو  کمپنی کا کہنا ہے کہ  مرمت کے کاموں میں کم از کم ایک دن لگنا چاہیے لیکن بحر اوقیانوس کی ریلوے لائن پر زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔  کیونکہ کمپنی پورے فرانس سے کیبلز کی فراہمی کی کوشش کرتی ہے۔

مپنی کے ترجمان نے وضاحت کی کہ انہیں ایک ایک کرکے خراب شدہ کیبلز کو دوبارہ جوڑنا ہوگا اور ان کی جانچ کرنی ہوگی۔ "یہ سیکورٹی کا سوال ہے،" انہوں نے کہا۔ "ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ہم ان کی جانچ کریں تاکہ جب ٹرینیں چل رہی ہوں، وہ محفوظ رہیں۔"

یوروسٹار، تیز رفتار ٹرین سروس جو برطانیہ کو فرانس سے جوڑتی ہے،  فرانسیسی خطوط پر "تخریب کاری کے مربوط اقدامات" کی وجہ سے اپنی ایک چوتھائی ٹرینیں منسوخ کر رہی ہے۔ اس نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ممکن ہو تو یہ صارفین کو اپنا سفر ملتوی کرنے کی ترغیب دے رہا ہے۔

ٹرین سبوتاژ کے یہ واقعات اولمپک ٹارچ ریلے کے اختتام اور افتتاحی تقریب کے شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل ہوئے، جس میں دریائے سین کے کنارے 320,000 سے زیادہ تماشائیوں کی شرکت متوقع ہے۔ افتتاحی تقریب منصوبہ بندی کے مطابق  بہرحال جاری رہی۔

 بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں فرانسیسی حکام اور پہلے سے موجود سیکیورٹی پروٹوکول پر "مکمل اعتماد" ہے۔


’منظم تخریب کاری‘

فرانسیسی وزیر کھیل اور اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز، امیلی اوڈیا کاسٹیرا نے کہا کہ ٹرین لائنوں میں خلل "ایک طرح کی مربوط تخریب کاری" ہے۔

انہوں نے کہا، "ہم مسافروں، کھلاڑیوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیں گے، اور تمام وفود کی مسابقت کی جگہوں پر مناسب نقل و حمل کو یقینی بنائیں گے۔"

دیگر فرانسیسی حکام نے اتفاق کیا کہ یہ حملے جان بوجھ کر کیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ واقعات اس طرح "تیار اور منظم" تھے جو "نیٹ ورک کے بارے میں ایک قسم کی معلومات کو ظاہر کرتا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ کہاں حملہ کرنا ہے"، جبکہ SNCF نے اس رکاوٹ کو "فرانس پر حملہ" قرار دیا۔

سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی

حملوں کے جواب میں پیرس پولیس کے سربراہ لارینٹ نونیز نے جمعے کو کہا کہ پولیس سکیورٹی بڑھا رہی ہے اور دارالحکومت کے ٹرین سٹیشنوں پر افرادی قوت کو فوکس کر رہی ہے۔

پیرس میں حالیہ ہفتوں میں سکیورٹی پہلے ہی بڑھا دی گئی تھی۔

فرانس  پیرس اولمپکس کے دوران ہر روز تقریباً 35,000 پولیس تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو کہ افتتاحی تقریب کے لیے 45,000 تک پہنچ جائے گی۔  مزید برآں، پیرس کے علاقے میں 10,000 فوجی تعینات کیے جائیں گے ۔ اس کے ساتھ پیرس اولمپکس کی سکیورٹی کے انتظام کو  دنیا بھر کے 1,800 پولیس افسران کی مدد بھی حاصل ہے۔

آئی او سی کے صدر باخ نے بتایا  کہ دیگر ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی گیمز کی سیکیورٹی میں شامل ہیں۔

"فرانسیسی حکام کو دنیا بھر میں 180 دیگر انٹیلی جنس سروسز کی مدد حاصل ہے۔ نہ صرف معلومات کے ذریعے، ان میں سے کچھ اپنے انسانی وسائل کو بھی تعینات کر رہے ہیں، اس لیے ہمارے پاس مکمل اعتماد رکھنے کی اچھی وجہ ہے،‘‘ انہوں نے کہا۔

فرانس میں بدامنی بڑھ رہی ہے، جس کا کچھ  اندازہ حالیہ قومی انتخابات سے ہوا جس میں بائیں اور دائیں بازو کے درمیان لڑائی دیکھنے میں آئی۔

وزیر داخلہ درمانین نے تصدیق کی کہ سیکیورٹی فورسز نے اس ہفتے "انتہائی دائیں بازو کے ایک رکن" کو حراست میں لیا ہے جس پر "اولمپک گیمز کے دوران پرتشدد کارروائی کرنے کا شبہ تھا۔" درمانین کے مطابق، اس شخص کا "ٹارچ ریلے کے ایک مرحلے کے دوران مداخلت کرنے کا ارادہ تھا۔"

ایک ہی وقت میں، فرانس حملوں کی لہر سے متاثر ہونے والے بہت سے یورپی ممالک میں شامل ہے جنہیں حکام نے روس سے جوڑا ہے۔ ان میں انفراسٹرکچر کے خلاف آتش زنی اور تخریب کاری کی کارروائیاں شامل ہیں۔ روس نے ان الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا۔

اس ہفتے کے اوائل میں، فرانسیسی حکام نے پیرس میں ایک روسی شہری کو حراست میں لیا تھا، جس پر اس پر اولمپکس کے دوران عدم استحکام پیدا کرنے والے واقعات کی تیاری کا الزام تھا۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس کے پاس گرفتاری کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔