زاہد چوہدری : گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کی تنزلی ، ٹیچنگ کا سٹیٹس ختم کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا درجہ دیدیا گیا۔ انتظامی و مالی کنٹرول بھی محکمہ پرائمری ہیلتھ کےسپردکردیےگئے۔
مزنگ ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال بنانے میں ناکامی پر سٹیٹس تبدیل کردیاگیاہے۔ صوبائی کابینہ کی منظوری سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نےہسپتال کو ڈاؤن گریڈ کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ ہسپتال کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کا درجہ دے کر اس کا انتظامی و مالی کنٹرول محکمہ پرائمری ہیلتھ کے سپرد کیا گیا ہے ۔
ہستپال کو ٹیچنگ کا درجہ دے کر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک کیا گیا تھا۔ لیکن ہسپتال بطور ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ نہ چل سکا ۔