ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ؛ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے 2 ملزمان گرفتار

لاہور ؛ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : ایس ایچ او سبزہ زار تیمور عباس نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے 2 ملزمان گرفتار کر لئے ۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سلمان لیاقت کے مطابق ملزم شہروز اور ہارون کو خصوصی کارروائی کے دوران سرگودہا سے گرفتار کیا گیا،کار سوار ملزمان سرگودہا سے لاہور آتے اور وارداتیں کرنے کے بعد فرار ہو جاتے تھے، گرفتار ملزمان سے نقدی، 8 موبائل فون، 2 پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں ۔

 ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، تاہم انہیں مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 سی سی ٹی وی میں ملزمان اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہری سے لوٹ مار کرتے ہیں، ملزمان دوران واردات شہری کو ہراساں اور تشدد کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔