اووربلنگ کیس ، ایکسیئن  کو 3 ماہ بعد رہائی مل گئی 

26 Jul, 2024 | 10:29 PM

 شاہد سپرا:لیسکو کے ایکسیئن رب یار کو  اوور بلنگ کیس میں جیل سے رہا کر دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے پر رہائی ملی۔
ایف آئی اے نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی باغبانپورہ ڈویژن کے ایکسیئن رب یار کو اووربلنگ کرنے کے کیس میں  گرفتار کیا تھا جس کے بعد عدالتی حکم پر انہیں جیل بھجوا دیا گیا

، لیسکو کے ایکسیئن نے ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے بعد انہیں ضمانت ملی، ضمانت ملنے پر ایکسیئن رب یار کو تین ماہ کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔

مزیدخبریں