افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والا نادرا کا آفیسر گرفتار

26 Jul, 2024 | 10:29 PM

ویب ڈیسک : کراچی میں افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے آفیسر کو گرفتار کرلیا گیا ۔ 

ایف آئی اے اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی  نے کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا آفیسر کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کئے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ندیم علی نادرا میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہے، ملزم چورنگی میں واقع نادرا آفس واقع میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔ ملزم کو کراچی سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔  

مزیدخبریں