عابد چوہدری :لاہور پولیس نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے ۔ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا۔پولیس پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہی ہے۔
60 سے زائد مقامات پر چھاپے مارےگئے۔چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 110 افراد کو حراست میں لیا گیا۔جن کا تعلق پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی سے ہے۔تحریک انصاف نے 26 جولائی کو احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے یاسر گیلانی ، حافظ ذیشان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ۔
ساندہ ، گلشن راوی میں پکوان سینٹر ، کیٹرنگ سروس اور ساؤنڈ سسٹم سینٹر پر چھاپے مارے گئے۔ساندہ ، گلشن راوی سے پی ٹی آئی کے گیارہ کارکنوں کو پکڑا گیا ۔ جماعت اسلامی کے متعدد کارکنوں کو بھی مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیاہے۔