ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، بالائی حصوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، بالائی حصوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے، تاہم کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا , ،شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقاما ت پرتیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق دالبندین 46، جیکب آباد،چلاس 45 اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال 

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور شدید حبس رہنےکے علاوہ صبح یا رات کے اوقات میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور،بونیر ،پشاور، مردان، صوابی،کو ہاٹ ،کرک، مالاکنڈ، باجوڑ، خیبر،کرم اوروزیرستان میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدیدحبس رہے گا ۔ تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، جہلم، سیالکوٹ، نارووال،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور،اوکاڑہ ، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم شام یا رات میں ژوب ، موسیٰ خیل ، بارکھان،کو ہلو، لورا لائی ،سبی، لسبیلہ ،اوران، خضداراور گردونواح میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنےکا امکان ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور  بونداباندی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔