پُر امن آئینی جدوجہد کر رہے ہیں،رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں، حافظ  نعیم الرحمان

26 Jul, 2024 | 08:54 PM

ویب ڈیسک : امیر جماعت اسلامی حافظ  نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم پرامن آئینی جدوجہد کر رہے ہیں،ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔ گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے ،تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کیا جائے ، بجلی کی قیمیتں کم جائیں۔

جماعت اسلامی کے امیر  حافظ نعیم الرحمان نے راولپنڈی میں  26 نمبر چونگی پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم عوام کیلئے دھرنا دینے آئے ہیں،یہ عوام کے حقوق کی جنگ ہے ،حکومت سے کہتے ہیں لوگوں کو تنگ مت کرو،یہ کنٹینر ہٹاؤ، سب لوگوں کو دھرنے میں شرکت کرنے دو،ان کاکہناتھا کہ ہم پرامن آئینی جدوجہد کر رہے ہیں،ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔

 حافظ نعیم الرحمان کاکہناتھا کہ کپیسٹی چارجز کے نام پر عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے ،کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ،آئی پی پیز ملک پر مسلط ہیں ، کروڑوں روپے کھا جاتے ہیں ، بجلی کی قیمیتں کم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے ،ان کاکہناتھا کہ ابھی دھرنے کا اعلان کا ہوا ہے کارکنان عظیم مقصد کیلئے آئے ہیں۔

 امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے ،اسلام آباد سے بھی سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کیا گیا،ان کاکہناتھا کہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کیا جائے ، بجلی کی قیمیتں کم جائیں اور عوام کو ریلیف دیا جائے، ہم اپنی ذات اور اپنے لئے کچھ مانگنے نہیں آئے ، عوام پر گرائے جانے والے بجلی کے بم نامنظور ، حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ ہمارے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے ، کچھ بھی کرلو ایک ریلے کو پکڑو گے تو ہزاروں لوگوں کا اضافہ ہو جائے گا ،ان کاکہناتھا کہ آئی پی پیز کو بند کرو ، ہمارا اگلا پڑاو مری روڈ پر  ہو گا ، کراچی سے لیکر چترال تک دھرنے ہوں گے۔

مزیدخبریں