شاہد سپرا: لیسکو کے چار میٹر ریڈر کرپشن کے الزامات ثابت ہو گئے، ایک کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا، تین کو معمولی سزائیں دے کر چھوڑ دیا گیا۔
محمود بوٹی سب ڈویژن کے 4 میٹر ریڈرز کی کرپشن کی انکوائری کے نتیجہ میں ان پر الزامات ثابت ہو گئے۔ چاروں میٹر ریڈرز میں سے ایک کو سزا کے طور پر برطرف کر دیا گیا۔
محمد اویس میٹر ریڈر پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے، انہیں نوکری سے نکال دیا گیا۔
ممتاز مجیدمیٹر ریڈر پر زیر یونٹس کو التوا میں رکھنے کے الزامات ثابت ہونے پر ان کی 1سال کی انکریمنٹ روک لی گئی۔
رضوان عمر میٹر ریڈر پر بھی پینڈنگ یونٹس کا الزام ثابت ہونے پر ان کی 3ماہ کی انکریمنٹ روک لی گئی۔
میٹر ریڈرعمران اقبال پر بھی پینڈنگ یونٹس کا الزام تھا، انہیں بھی انکریمنٹ روک دیئے جانے کی سزا سنائی گئی۔