وزیر اعلیٰ پنجاب کا  صوبہ بھر میں جامع صفائی مہم شروع کرنے کا حکم 

26 Jul, 2024 | 08:50 PM

 راو دلشاد:پنجاب بھر میں جامع صفائی مہم شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں ستھرا پنجا ب پروگرام کے فوری آغاز کا حکم دے دیا
وزیراعلی مریم نوازشریف نے چھوٹے بڑے شہرو ں کے تمام علاقوں کی یکساں صفائی کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے نالوں کی صفائی کی ذمہ داری میں کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی-مریم نوازشریف نے کہا کہ کسی بھی شہر میں کوئی بھی ایریا صفائی سے محروم نہ رہ جائے-

اربن، سیمی اربن او ررورل علاقو ں کی بھرپو رصفائی یقینی بنائی جائے-لاہور اور سرگودھا سمیت متعدد شہرو ں میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے 

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقدہوا- ستھرا پنجاب پروگرام، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آؤٹ سورسنگ پر بریفنگ دی گئی-پنجاب بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لئے 361 نجی کمپنیاں رجوع کرچکی ہیں -سرگودھا او رساہیوال کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں بھی جلد پوری طرح فنکشنل ہوجائیں گی- سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی

مزیدخبریں