عرفان ملک: شہر میں معصوم بچوں کو اغواء کے بعد بدفعلی کا نشانہ بنانیوالا گینگ گرفتار ہوگیا۔ انویسٹی گیشن پولیس نے مختلف شہروں میں درج مقدمات کے اغواء ہونیوالے 5بچوں کو بازیاب کروا کر 2ملزم گرفتار کر لیے
پولیس حکام کے مطابق بازیاب ہونیوالے کمسن بچوں میں محمد فہد، ذوہیب، عبد الوحید، امتیاز اور عبد الوہاب شامل ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا تھا کہ بچوں کو بازیاب کروا کر ملزم عمر رضوان اور محمد نوید کو گرفتار کیا گیا ہے جو بچوں کو ورغلا پھسلا کر ایک مکان میں لے جاتے اور بدفعلی کا نشانہ بناتے تھے۔
معصوم بچوں کو درندگی کا نشانہ بنانے والا گینگ گرفتار
26 Jul, 2024 | 08:32 PM