جنید ریاض :پنجاب حکومت نے سترہ اے رول کے تحت بھرتی پر پابندی عائد کردی۔ جس کی وجہ سے دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو سروس کوٹہ پر نوکری نہیں ملےگی ۔
پنجاب حکومت نے سترہ اے رول کے تحت بھرتی پر پابندی عائد کردی۔اب دوران سروس وفات پانے والے اساتذہ و سرکاری ملازمین کے بچوں کو سروس کوٹہ پر نوکریاں نہیں ملے گی۔پہلے رول 17 اے کے مطابق سرکاری ملازم کے دوران سروس وفات پر ایک بیٹے، بیٹی یا بیوی کو سرکاری نوکری دی جاتی تھی۔