ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز  کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، خوارجی دہشت گرد ہلاک

 شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز  کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، خوارجی دہشت گرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : شمالی وزیرستان میں ہونے والے سیکیورٹی فورسز  کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں خوارجی دہشت گرد رزاق ہلاک ہوگیا ۔ 

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی دہشت گرد رزاق ہلاک ہوگیا،  ہلاک دہشت گرد خوارجی گل بہادر کا قریبی ساتھی تھا۔  ہلاک دہشت گرد چھ جنوری 2023 کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔  ہلاک دہشت گرد 16 مارچ 2024 کو شمالی وزیرستان میں خود کش حملے کا سہولت کار بھی تھا، اس خود کش حملے میں سات بہادر جوان شہید ہوئے تھے۔ 

سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

سورس : آئی ایس پی آر