ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ بینک سے رقم نکلوانے والا شہری ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور؛ بینک سے رقم نکلوانے والا شہری ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لاہور میں ڈاکو راج برقرار، شہری دن دیہاڑے لٹنے لگے، اسلام پورہ کے علاقہ کرشن نگر میں بینک سے رقم نکلوانے والا شہری ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا ۔

واردات آج دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب شہری سید بنیاد حسین کے ساتھ ہوئی۔ شہری بنیاد حسین بینک سے رقم لے کر نکلا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکو تعاقب کرنے لگے۔ سی سی ٹی وی میں سبز ٹی شرٹ اور پتلون میں ملبوس 2 ملزمان نظر آتے ہیں، جو شہری کو گلی میں روک کر اسلحہ کی نوک پر نقدی لوٹ لیتے ہیں۔ ملزمان بینک سے نکلوائی گئی رقم لوٹنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

 متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ اسلام پورہ میں جمع کرا دی ہے۔