سیوریج منصوبہ کی  ترامیم کے بعد  لاگت 14 ارب سے 53 ارب تک جا پہنچی

26 Jul, 2024 | 07:21 PM

 علی رامے : لاریکس کالونی تا گلشن راوی سیوریج منصوبہ کی  ترامیم کے بعد  لاگت 14 ارب سے 53 ارب تک جا پہنچی۔پی سی ون منظوری کے لیے پی اینڈ ڈی بورڈ کو بھیج دیا گیا ۔ 

لارکیس کالونی تا گلشن روای لاہور کا سب سے بڑا سیوریج منصوبہ 14 ارب سے 53 ارب تک پہنچ چکا ہے۔۔ اب ترمیمی منصوبے کیلئے پی سی ون فائنل منظوری کیلئے پی اینڈ ڈی بورڈ کو بھیج دیا گیا ہے۔۔ذرائع کے مطابق ایلویٹڈ ایکسپریس منصوبے کی وجہ سے منصوبے میں ترامیم کیں گئیں، جس سے لاگت بھی بڑھ گئی ۔

 اپڈیٹ فزیبلٹی سٹڈی کیلئے پراجیکٹ میں ترامیم کرنا پڑیں ۔ ۔حکام کے مطابق شہر کے بڑے سیوریج نکاس آب پر اب 53 ارب روپے کی لاگت آئے گی ۔۔ پی اینڈ ڈی بورڈ حکومت پنجاب کے حتمی فیصلے کے بعد ترمیمی منصوبے کی منظوری دے گا۔

مزیدخبریں