تحریک انصاف نے بھی دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

26 Jul, 2024 | 07:19 PM

ملک اشرف: پی ٹی آئی نے  بھی پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب زبیر کسانہ نے لاہور ہائیکورٹ میں دفعہ 144 کے خلاف درخواست دائر کی ہے، درخواست میں پنجاب حکومت، ہوم سیکرٹری، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

 درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ دفعہ 144 کا نفاذ جان بوجھ کر سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کیلئے کیا گیا ہے، تحریک انصاف نے 26 جولائی کو احتجاج کا اعلان کیا اور پنجاب حکومت نے دفعہ 144 لگا دی، ہر سیاسی جماعت کا یہ بنیادی حق ہے کہ وہ احتجاج کرے۔

 درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی کہ عدالت پنجاب حکومت کے دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں