ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پورے پاکستان کے چیمبرز نے آئی پی پیز کیخلاف فیصلہ سنادیا،گوہر اعجاز

پورے پاکستان کے چیمبرز نے آئی پی پیز کیخلاف فیصلہ سنادیا،گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: گوہر اعجاز نے کہاآج پورے پاکستان کے چیمبر نے آئی پی پیز کیخلاف فیصلہ سنا دیا۔ آئی پی پیز کے معاہدے ملک کے حق میں نہیں ہیں ۔سابق نگران  وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا مہنگی بجلی اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔سرمایہ کار اگر بھاگیں گے تو بجلی کی قیمتوں کی وجہ سے بھاگیں  گے ۔ 
سابق وفاقی  وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کے چیمبرز  آئی پی پیز کے خلاف ہیں ۔آئی پی پیز کے معاہدے ملک کے حق میں نہیں ۔تمام بزنس کمیونٹی اس کا حل تلاش کرنے پر خواہاں ہے،پورے پاکستان کے 400 چیمبر کی آواز بزنس تھینک ہے ۔موجودہ دور میں ہر گھر ہر کمرشل ادارہ سولر لگا رہا ہے۔اگلے سال آپ کی کپیسٹی یوٹیلائزیشن مزید کم ہوجائے گا 

گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ پرائیویٹ پاور پلانٹس 26 فیصد پیداواری صلاحیت پر چل رہے ہیں۔حکومت کے پاور پلانٹس 33 فیصد پیداواری صلاحیت پر چل رہے ہیں۔بجلی تو ہمارے پاس ہے مگر مسئلہ قیمت کا ہے۔بزنس کمیونٹی تمام ڈیسکوز کیساتھ ہے ہم چور نہیں ہیں ۔دنیا بھر میں صنعتوں کیلئے ٹیرف 6 یا 7 سینٹ ہم 16 سینٹ پر کیسے مقابلہ کریں ۔بزنس ڈویلپمنٹ تھنک ٹینک کو کام کرنا ہوگا ،سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے انوارالحق کاکڑ کو بزنس ڈویلپمنٹ تھنک ٹینک کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی
صدر بزنس ڈویلپمنٹ تھنک ٹینک اور سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ سرمایہ کار اگر بھاگیں گے تو بجلی کی قیمت کیوجہ سے بھاگیں گے۔بامقصد پلاننگ ،کوالٹی انفارمیشن ،ریسرچ ڈیٹا سے اسکا متبادل حل دیکھنا ہوگا۔مہنگی بجلی اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔اگر کیس بنانا ہے تو اس کیلئے آئی پی پیز کے معاہدوں کا ریکارڈ ہونا چاہیئے۔ماضی کی حکومت کو مجرم بنا کر دست وگریباں نہیں ہونا چاہیے ۔