پہلا چائلڈ سیفٹی سینٹر، ون فائیو کا واٹس ایپ  نمبر سمیت مریم نوازکےمحفوظ پنجاب کے 8 اقدام 

26 Jul, 2024 | 06:46 PM

علی ساہی : مریم نوازنے محفوظ پنجاب کے لیے 8 بڑے اقدام کاآغاز کردیا ۔ ’میرا پنجاب ،محفوظ سے محفوظ تر‘ کے سلوگن کے تحت ، پہلا چائلڈ سیفٹی ورچوئل سینٹر، ایمرجنسی ون فائیو اپ  گریڈ سینٹر ، ون فائیو کا واٹس ایپ نمبر ،پنک بٹن سیفٹی سمیت دیگر  اقدامات کیے گئے ہیں 

مریم نواز  نے پاکستان کے پہلے چائلڈ سیفٹی ورچوئل سینٹر کا افتتاح کردیا۔ 28 نئے فیچر سے مزین ایمرجنسی ون فائیو آپ گریڈڈ سنٹر کابھی آغاز کردیا۔ ون فائیو کا وٹس ایپ نمبر 03370000015 بھی متعارف ہوگیا۔ پینک بٹن سیفٹی زون کآغاز، پولیس کی مدد کے لئے صرف پینک بٹن کے کیمرے کے قریب آنا ہوگا۔سکول آف پولیس ٹیکنالوجیز اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اورالبیرونی انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ انوویشن کا افتتاح کیا ۔ سیف سٹی اتھارٹی آڈیٹوریم کا افتتاح کیا۔سیف سٹی کی جدید ویڈیو وال کا آغاز کیا ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تین دن سے گھر سے دور سپیشل بچے کو ریسکیو کرنے والی کیمیو نیکشن آفیسر کو دوران خطاب پاس بلا لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گرلز پولیس کیمیونیکشن آفیسر کے ساتھ ملکر سیف سٹی وویمن ہوسٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیف سٹی وویمن ہوسٹل کی تکمیل کےلئے جنوری 25 کی ڈیڈ لائن دیدی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انٹرن شپ کے لئے موجود طلبا اور طالبات سے بھی فیڈ بیک لیا

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ون فائیو ایمرجنسی میں نئے 28 فیچر متعارف کرائے گئے۔ون فائیو پراردو، انگلش اور علاقائی زبانوں میں گفتگو کی سہولت متعارف کرادی گئی۔ 

روبو کال کے ذریعے کالر سے فیڈ بیک لیا جاسکے گا۔کالر کی مدد پر متعین پولیس وین کی لوکیشن رسپانس ٹائم اور فیڈ بیک بھی لیا جاتا ہے۔سیف سٹی میں 204 بیڈ دومنزلہ وویمن ہوسٹل بنایا جائے گا۔وویمن ہوسٹل میں گیم ایریا، ڈے کیر، لائبریری ہال اور دیگر بنائے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب 15 سینٹر کی نئے ایمرجنسی -15 ڈیمو مرکز کا دورہ کیا انہوں  نے سیف سٹی  میں قائم ٹریفک سینٹر کا دورہ بھی کیا
اور سیف سٹی کیمروں سے ٹریفک مانیٹرنگ کا بھی مشاہدہ کیا۔
آئی جی ڈاکٹر عثمان انور اور ایم ڈی احسن یونس نےبریفنگ  دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس کیمونٹی افسروں سی بات چیت کی اور کہا کہ اپنی بیٹیوں پر فخر ہے

صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمی بخاری ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، معاون خصوصی ذیشان ملک،سی سی پی او بلال کمیانہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے

مزیدخبریں