میٹا کا کھرب پتی مالک گلے میں سونے کی معمولی چین کیوں پہنتا ہے، آخر یہ عقدہ کھل ہی گیا۔
مارک زکربرگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس سوال کا جواب آخر دے ہی دیا کہ ان کے گلے میں ہر وقت دکھائی دینے والی گولڈ چین کی اتنی اہمیت کیوں ہے کہ وہ کبھی اسے گلے سے نہیں اتارتے۔ زکربرگ نے جو بتایا وہ ان کے متعلق سرسری معمولات رکھنے والوں کے لئے حیران کن تھا۔ زکر برگ نے بتایا کہ یہ گولڈ چین کی ان کے لئے خاص اہمیت ہے۔ اسے انہوں نے خود ڈیزائن کیا ہے۔
اب تک تقریباً سبھی لوگ مارک زکربرگ کے گلے میں موجود سونے کی چین کو فیشن کا حصہ یا کسی ذاتی یاد سے وابستہ کوئی گفٹ سمجھتے ہوں گے لیکن زکر برگ نے بتایا ہے کہ وہ نمائش کے لیے سونے کی چین نہیں پہنتے، درحقیقت یہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے بہت خاص ہے۔ اس گولڈ چین پر ایک دعا تحریر ہے۔
اس چین میں گولڈ سلیت پر تحریر دعا کو زکربرگ ہر رات اپنی بیٹیوں کو سلانے سے قبل گا کر سناتے ہیں۔
انٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا تھا کہ وہ سونے کی چین کیوں پہنتے ہیں تو اس پر مارک زکربرگ نے کہا کہ 'اس چین کے لیے میں نے ایک ڈیزائنر کے ساتھ مل کر کام کیا تاکہ وہ دعا اس پر تحریر ہو سکے جو میں اپنی بیٹیوں کو ہر رات گا کر سناتا ہوں'۔
انہوں نے کہا کہ 'یہ یہودیوں کی ایک روایتی دعا ہے جو بنیادی طور پر اچھی صحت اور ہمت کے لیے کی جاتی ہے'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'میں بیٹیوں کی پیدائش کے بعد سے انہیں ہر رات یہ دعا گا کر سنا رہا ہوں، یہ میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت اہم معمول ہے'۔
مارک زکربرگ نے 2012 میں پریسیلا چن 2012 سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں پہلی بیٹی میکسیما کی پیدائش دسمبر 2015 میں ہوئی تھی۔
اگست 2017 میں دوسری جبکہ مارچ 2023 میں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی۔